ETV Bharat / state

Extremist Arrested Near India-Nepal Border: بھارت - نیپال سرحد کے قریب ایک انتہا پسند گرفتار - سرحد پار کرکے نیپال جانے کی کوشش

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع کے باکسر ہاٹ میں واقع بھارت - نیپال سرحد کے قریب سے اسپیشل ٹاسک فورس (شمالی بنگال یونٹ) نے کے ایل او کے ایک انتہا پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ Extremist Arrested near India-Nepal Border

بھارت - نیپال سرحد کے قریب ایک انتہا پسند گرفتار

author img

By

Published : May 9, 2022, 9:02 PM IST

کولکاتا: اسپیشل ٹاسک فورس (شمالی بنگال یونٹ) نے دعویٰ کیا کہ گرفتار شخص کی شناخت دھن کمار برمن عرف سپن کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کے ایل او تنظیم کا سرگرم رکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھن کمار برمن سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہ سلی گوڑی کالج کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ گریجویشن ادھورا چھوڑ کر کے ایل او تنظیم میں شامل ہو گیا۔ ناگالینڈ میں تربیت حاصل کی اور کئی مہینوں تک آسام میں رہا۔ Extremist Arrested near India-Nepal Border

انہوں نے کہا کہ وہ آسام سے سلی گوڑی پہنچا اور یہاں سے سرحد پار کرکے نیپال جانے کی کوشش میں تھا، تبھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کے ایل او کے اہم رکن جیون سنگھ کے قریبی رہ چکا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران اہم سراغ ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع بھارت - نیپال سرحد سے ایک ہفتے کے دوران اب تک کانتا پوری لبریشن آرگنائزیشن کے تین اہم ممبروں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: LET Militant Arrested in Baramulla: لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.