مغربی بنگال کے نئے چیف سیکریٹری کی ذمہ داری الاپن بنرجی کو ملنے والی ہے۔اس سے قبل ریاست کے چیف سیکریٹری کے طور پر راجیب سنہا نے اپنے فرائض انجام دیے تھے۔ الاپن بنرجی اس سے قبل داخلی امور کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ راجیب سنہا کا آئندہ 30 ستمبر کو معیاد ختم ہو رہا ہے۔ راجیب سنہا کو ریاست کے صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کا چئیر مین بنایا گیا ہے۔آئندہ یکم اکتوبر سے راجیب سنہا یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
الاپن بنرجی ریاست کے نئے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ جبکہ نئے امور داخلہ چیف سیکریٹری کے طور پر ایچ کے دویدی کو منتخب کیا گیا ہے، جو پہلے امور مالیاتی چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ اب سے امور مالیات کے چیف سیکریٹری منوج پنت ہوں گے۔ یکم اکتوبر سے ان کی معیاد شروع ہو رہی ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں نئے تقرری کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے الاپن بنرجی،ایچ کے دویدی اور منوج پنت کو مبارکباد دی ہے۔