ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Slams Mamata Banerjee ادھیر رنجن چودھری كی ممتا بنرجی پر تنقید - ركن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

مرشد آباد ضلع كے بہرام پور سے كانگریس كے ركن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ریاست میں بدعنوانی كے انكشافات كے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید كرتے ہوئے ان كی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے ۔adhir ranjan slam mamata banerjee

congress mp adhir ranjan choudhary
congress mp adhir ranjan choudhary
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 3:41 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں یكے بعد دیگر بدعنوانی كے معاملے كے انكشافات كا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان اپوزیشن جماعتوں نے حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كو گھیر نے كی كوشش میں مصروف ہیں۔ Adhir Ranjan Choudhary Criticize Mamata Banerjee

مرشد آباد ضلع كے بہرامپور سے كانگریس كے ركن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے كہاكہ ممتا بنرجی وزیراعلیٰ كے ساتھ ساتھ حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كی سربراہ بھی ہیں۔ انہیں سب كچھ معلوم ہونا چاہیئے كہ ان كی پارٹی می كون كیا كررہا ہے اور كہاں سے بڑی بڑی رقم لائی جارہی ہے۔ پردیش كانگریس كے صدر ادھیر رنجن چودھری نے كہاكہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ترنمول كانگریس كے بڑے رہنما پارتھو چٹرجی كی گرفتاری پر خاموش تھیں۔ ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی گرفتاری پر بھی خاموش ہیں۔ان كی خاموشی كا كیا مطب نكالا جا سكتا ہے۔

یہ بھر پڑھیں:Adhir Ranjan Choudhary Slam Mamata: مغربی بنگال كی حكومت تمام حدیں پار كرچكی ہے، ادھیر رنجن چودھری

انہوں نے كہاكہ ركن اسمبلی انوبرتا منڈل ایک عام سیاسی رہنما تھے لیكن چند برسوں كے دوران اس كے پاس اتنی دولت كہاں سے آئی۔ مچھلی فروشی كے پیشے سے وابستہ شخص آج كروڑوں روپے كا مالک ہے۔ گرفتار ركن اسمبلی نے كیا ترنمول كانگریس كو مالی تعاون نہیں كیا ہوگا؟ ان كا كہنا ہے كہ انوبرتا منڈل ترنمول كانگریس كے لئے فنڈ اكھٹا كرتا تھا۔ پارٹی كو یہ اچھی طرح سے معلوم تھا كہ وہ كہاں كہاں سے فنڈ لا رہے ہیں۔ ترنمول كانگریس كی خاموشی كی وجہ بھی ایہی ہے۔ پورے بنگال كو یہ ساری باتیں معلوم ہے ۔

كانگریس كے سنئیر رہنما كے مطابق انوبرتا منڈل كی حمایت میں جو ریلیاں نكل رہیں ہیں وہ گرفتاری كے خلاف نہیں ہے بلكہ گرفتاری سے بچنے كے لئے نكالی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں ترنمول كانگریس كے ناجانے كتنے رہنماوں كی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا یہ كسی كومعلوم نہیں ہے۔ انہں نے كہاكہ ترنمول كانگریس كی سربراہ جس طرح سے پارتھو چٹرجی كی گرفتاری پر خاموشی اختیار كرركھی ہیں ٹھیک اسی طرح انوبرتا منڈل كو بھی پارٹی الگ تھلگ كردیا جائے گا۔

واضح رہے كہ گزشتہ روز سی بی آئی نے تفتیش میں تعاون نہ كرنے پر ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا كو گرفتار كرلیا ۔ وہ سی بی آئی كی تحویل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.