مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی تمام تر کوشش تیز کر دی۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں واقع آرتی کوٹن مل کھلوانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔
کوٹن مل کے بند ہونے کے سبب ہزاروں مزدوروں پے روزگار ہو گئے ہیں،انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مغربی بنگال کے لیے 2021 اہم ہوگا: جگدیپ دھنکر
اس مل میں کام کرنے والے مزدوروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کی مدد کے لئے کوئی سامنے نہیں آ رہا ہے۔
وزیراعلی ممتا بنرجی کو اس ضمن میں کچھ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے تھی لیکن انہیں سیاست کرنے سے فرصت کہاں ہے؟
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کوٹن مل کھلوانے سے ہزاروں مزدوروں کی پریشانیوں کو دور کی جا سکتی ہے۔
تامل ناڈو،کیرالہ اور مہاراشٹر کی مدد سے اس کوٹن مل میں دوبارہ کام شروع کروایا جا سکتا ہے۔
اسی کوشش کے تحت مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو خط لکھا گیا ہے تاکہ غریب مزدوروں کی مدد کی جا سکے۔