ETV Bharat / state

ادھیررنجن چودھری کا ممتابنرجی کو خط

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 5:21 PM IST

مرشد آباد میں کانگریسی کارکنان پرحملہ پر ریاستی کانگریس صدر ادھیررنجن چودھری نے ممتابنرجی کو خط لکھاکر مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

adhir ranjan chowdhury writes a letter to cm mamata banerjee
ادھیررنجن چودھری کا ممتابنرجی کو خط

بنگال کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک خط لکھ کر تشدد کے شکار کانگریسی کارکنان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ کانگریس کے کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے مداخلت کریں۔'

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کانگریسی کارکنان پر مبینہ طور پر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے حملہ کیا ہے۔'

خط میں ادھیر نے کہاکہ میں حکمران جماعت کے کارکنوں کی طرف سے جمعرات کو مرشد آباد میں دن کی روشنی میں ہونے والے تشدد کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں، جس میں کانگریس کارکنوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا اور لوٹ مار کی گئی۔'

ادھیر نے مزید کہاکہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ لوٹ مار اور تشدد مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں ہوا۔ علاقے میں غیر یقینی کی صورتحال شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ متاثرین کو انصاف ملے۔ انہوں نے اس خط کی ایک کاپی ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے علاوہ مرشد آباد کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی بھیجی ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.