ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chowdhury Slams Mamata Banerjee: ایس ایس سی تقریری میں بدعنوانی پرادھیر رنجن چودھری کا طنز

بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری Adhir Ranjan Chowdhury نے کہاکہ ملازمت کی راہ ہموار کریں یا نہ کریں پارٹی کا جیب کسی بھی قیمت پر بھرنا چاہیے۔

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 8:43 PM IST

ایس ایس سی تقریری میں بدعنوانی پرادھیر رنجن چودھری کا طنز

کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے مغربی بنگال حکومت کا سرزنش کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کو گھیرنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بنگال کی موجودہ حکومت کے بیشتر وزراء اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس متعدد رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔'

کانگریس کے سنئیر رہنما کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ کی ایس ایس سی تقریری معاملے میں بدعنوانی کے انکشاف کے بعد موجودہ ریاستی حکومت کو پھٹکار لگانے سے بہت کچھ کا اندازہ ہو جاتا ہے'۔ Adhir Ranjan Chowdhury Slams Mamata Banerjee

انہوں نے کہاکہ ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہو یا نہ ہو لیکن بدعنوانی کا پہیہ جام نہیں ہونا چاہیے۔ مغربی بنگال بے روزگاری کی دوڑ میں پہلے نمبر پر ہے۔ نوجوان بے روزگار ہیں اور ملازمت کی تلاش میں بیرون ریاستوں میں جانے پر مجبور ہیں۔ حکومت ریاست میں ترقی کے دعوے کرتی ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس سی کے پاس کرنے والوں کو آسانی سے ملازمت مل جاتی تھی اب اس میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے. عام لوگ آخر کہاں جائیں اور کس کے پاس جائیں گے۔'

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ ایس ایس سی بدعنوانی معاملے کی جانچ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کی گھیرا تنگ ہو سکتی ہے۔ وزیراعلی اس معاملے میں وضاحت کیوں نہیں کرتی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.