ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Slams TMC کانگریس کی قیادت میں ہی بی جے پی مخالف اتحاد ممکن - مغربی بنگال پردیش کانگریس

مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ممتا بنرجی بی جے پی کو خوش کرنے کے لئے کانگریس کی مخالفت کرتی ہیں۔ اسی پالیسی کی وجہ سے ممتابنرجی کانگریس کو اپوزیشن اتحاد کا لیڈر ماننے سے انکار کرتی ہیں۔

کانگریس کی قیادت میں ہی بی جے پی مخالف اتحاد ممکن

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 7:03 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کانگریس کی نگرانی میں بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنانے کو لے کر غور و فکر کرنے میں مصروف ہیں تو ترنمول کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کے رہتے ہوئے ممتابنرجی کبھی بھی کانگریس کی حمایت نہیں کرسکتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اتحاد بنانے کے لئے ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی، مودی کو خوش کرنے کے لئے کانگریس اور اس کی حمایتی سیاسی جماعتوں کے خلاف ایک الگ متبادل کی راہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کوشش سے سب سے زیادہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو فائدہ ہونے والا ہے۔ کانگریس اور آر ایس ایس کے درمیان میل نہیں ہے۔ٹی ایم سی اور بی جے پی ایک ساتھ کام کر چکی ہیں ۔خفیہ سمجھوتے اب بھی جاری ہے۔2024 میں بھی یہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تمام سیاسی جماعتیں کانگریس کے ساتھ بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اتحاد کا اعلان کریںگی اس وقت ٹی ایم سی تیسرے متبادل کی بات کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav Visit Kolkata اکھلیش یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو ترنمول کے رکن پارلیمان سدیپ بنرجی نے میٹنگ کے بعد پارٹی کا یہ موقف پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن کا اتحاد بنانا ناممکن ہے۔بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی قیادت میں ہی اتحاد بنانا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.