ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی: ادھیر رنجن چودھری - ادھیر رنجن چودھری کا داخ کا دو روزہ دورہ

ریاست مغربی بنگال میں ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے کشمیر کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری
ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:24 PM IST

اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے باوجود کشمیر کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ اس لئے میں اپنی ٹیم کے ساتھ لداخ کا دو روزہ دورہ کروں گا۔

کانگریسی رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کشمیر سے متعلق جتنی باتیں کہی تھی وہ سب جھوٹی ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نےکہا تھا کہ کشمیر سے دفعہ 370ہٹتے ہی وہاں کے حالات پوری طرح سے بدل جائیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

اکاؤنٹ کمیٹی کے چئیرمین ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ دفعہ 370ہٹنے کے بعد نہ کشمیر کے حالات بدلی ہے اور نہ ہی کشمیریوں کی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کانگریس پارٹی نے کشمیر یعنی بھارت اور بھارت یعنی کشمیر کا نعرہ دیا۔ کانگریس کے تمام رہنما اس پر آج بھی قائم ہیں۔

دوسری طرف کانگریسی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 29ستمبر کو اسپیکر سے لداخ جانے کی اجازت مانگی تھی۔ اسپیکر نے مجھے اور اکاؤنٹ کمیٹی کے ممبران کو لداخ جانے کی اجازت دی۔

ادھیر رنجن چودھری کے مطابق لداخ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ سرحد پر تعینات جوان کس حال میں ہیں اس کی جانکاری کسی کو نہیں ہے ، اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے مطابق لداخ کا دورہ اس وقت اہم ہے۔ سرحد پر تعینات جوانوں کو دینے کے لئے ہم اپنے ساتھ بہت کچھ لے جائیں گے .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.