مغربی بنگال کے مرشدآباد میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب واقع گاؤں عنراو پور میں ادھیر رنجن چودھری نے کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے عوامی جلسے میں سو سے بھی کم لوگوں کی شرکت پر بھی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ ان دونوں جماعتوں کی پالیسی تقریباً یکساں ہے۔
کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنی حکومت والی ریاستوں میں این آر سی، این پی آر اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے سے ہچکچاتی رہی ہے لیکن بنگال میں اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے بے چین ہے۔
'بی جے پی پہلے اپنی حکومت والی ریاستوں میں این آر سی نافذ کرے' - houdhary criticises bjp and tmc
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے سلسلہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی سخت تنقید کی