ETV Bharat / state

Adhir Challenge Mamata ادھیررنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو چیلنج - مغربی بنگال پردیش کانگریس

مرشدآباد ضلع میں بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو بہرامپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے ادھیر کے چیلنج کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ادھیررنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو چیلنج

author img

By

Published : May 10, 2023, 6:22 PM IST

ادھیررنجن چودھری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو چیلنج

مرشد آباد: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو راست چیلنج دیا۔ انہوں نے ممتا کو بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ان کا سامنا کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ آپ (ممتابنرجی) کے ہاتھوں شکست کے بعد میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ مرشدآباد کے بہرام پور میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کو اپنے آبائی شہر سے انتخابات میں قسمت آزمانے کا چیلنج دیا ہے

ادھیر چودھری نے کہاکہ انہوں نے مجھے ہرانے کی بہت کوشش کی۔لیکن کبھی کامیاب نہیں ہو سکی۔آپ کے ہاتھوں شکست کی صورت میں میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔یہ ایک اوپن چیلنج ہے۔ لہذا ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ہمارا مقصد اس ضلع سے ترنمول کا صفایا کرنا ہے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ابھیشیک کے پروگرام میں ہزاروں پولیس کیوں تعینات کی گئی ہے؟ اس پروگرام میں تمام پولیس کو کس حق سے استعمال کیا جا رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:Film Fraternity And Scholars Divided دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی: بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم

ادھیر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر بجلی کی لائنیں کاٹی جا رہی ہیں کیونکہ کھوکابابو (ابھیشیک) کی بس آسانی سے گزر جائے گی۔ لوگ شدید گرمی سے پریشان ہیں اور ابھییشیک بنرجی کا جلسہ روشن ہے۔ترنمول کانگریس کو عام لوگوں کی کوئک فکر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.