ETV Bharat / state

سیاسی رہنماؤں کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کی گئی ہے: سی بی آئی - اردو نیوز مغربی بنگال

سی بی آئی افسرسریندر ناتھ نے کہا ترنمول کانگریس کے رہنما وزیر فرہاد حکیم، وزیر سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کی گئی ہے :سی بی آئی

author img

By

Published : May 17, 2021, 12:40 PM IST

مغربی بنگال کی سیاست میں آج اس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گھر سے اٹھا لے گئی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹینگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا گیا اور پھر گرفتاری عمل میں آئی۔

سی بی آئی افسر سریندر ناتھ نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کی منظوری کے بعد آئین کے مطابق ہی چاروں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سی بی آئی افسرسریندر ناتھ نے کہا ترنمول کانگریس کے رہنما وزیر فرہاد حکیم، وزیر سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر جانبدار کارروائی ہے۔ کسی کو بلاوجہ پریشان نہیں کیا جا رہا ہے۔ ابھی صرف گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

آفیسر نے کہا کہ اگر وہ بے قصوروار ہیں تو وہ باعزت گھر واپس جائیں گے۔ اس میں سی بی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ خفیہ ایجنسی پر بے بنیاد الزام لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ترنمول کانگریس رہنماؤں کے خلاف بارہ بجے بنکشال کورٹ میں چارج شیٹ پیش کئے گئے اور اس کے بعد ان کی گرفتاری پر مہر لگ گئی، اس کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کی ٹیم کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی ان چاروں رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے والی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.