ETV Bharat / state

Acid Attack in Maldah: بیوی پر شوہر کا تیزاب حملہ - تیزاب حملے میں جھلسی خاتون

مالدہ ضلع کے حبیب پور میں ایک شخص نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی پر تیزاب سے حملہ کر دیا، تیزاب حملے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی، اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ Acid Attack in Maldah

acid attack on a woman in maldah
بیوی پر شوہر کا تیزاب حملہ
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 10:27 PM IST

مالدہ ضلع کے حبیب پور میں ایک شخص نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی پر تیزاب سے حملہ کر دیا، تیزاب حملے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ مالدہ ضلع کے حبیب پور میں سرعام اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مالدہ ضلع جبیب پور میں ایک شخص کو اپنی ہی بیوی پر کسی دوسرے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا کافی عرصے سے شبہ تھا۔ شک کی بنیاد پر دونوں کے درمیان تعلقات بھی متاثر ہو چکے تھے۔ اسی شک کی بنیاد پر جنید نے اپنی بیوی پر تیزاب سے حملہ سے سرعام حملہ کرکے فرار ہو گیا، جبکہ گھر کے سامنے خاتون شدید طور پر زخمی حالت میں سڑک پر پڑی رہی۔

پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے تیزاب حملے میں جھلسی خاتون کو مالدہ ضلع میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ تیزاب حملے میں خاتون کی شناخت محفوظ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قصوروار شوہر کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.