مغربی اسکول سروس کمیشن میں بدعنوانیوں کے معاملے روز بروز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں آج کلکتہ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کی گئی ہے۔ جس کے مطابق اس بدعنوانی میں ایک دو نہیں بلکہ کئی بڑے نام شامل ہیں۔ اسکول سروس کمیشن میں بدعنوانیوں کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔ لگاتار کمیشن پر اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار کلکتہ ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد سے نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔Recruitment Scam Case
عدالت نے اس کی جانچ کے لئے کمیٹی بنائی تھی۔ معاملے کی جانچ کر رہی باگ کمیٹی نے جمعہ کے روز عدالت میں رپورٹ جمع کی جس میں کن لوگوں کے خلاف فوجداری معاملہ کیا جائے گا۔اس کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ ایس ایس سی کے اہلکاروں کے علاوہ مدھیامک بورڈ کے اہلکاروں کے نام بھی اس میں شامل ہیں۔ جن لوگوں کے خلاف فوجداری معاملہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ان میں شانتی پرساد سنگھ سابق صدر ایس ایس سی، سمرجیتاچاریہ اسکول سروس کمیشن کے پروگرامنگ افسر، کلیان مئے گانگولی مدھیامک بورڈ کے صدر، سومتراسرکار، اسکول سروس کمیشن کے چئیرمین، اشوک کمار ساہا اسکولسروس کمیشن کے سکریٹری،راجیش اور لائیک بورڈ کے ٹیکنیکل افسر شامل ہیں۔ بورڈ کے سابق اہلکار شانتی پرساد اور سمرجیت اچاریہ پر 465،417 اور 34 دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بدعنوانی، نانصافی اور جعلسازی کے الزام میں معاملہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: SSC Passed Candidates Protest: ایس ایس سی کامیاب امیدواروں کا احتجاج روزے کی حالت میں بھی جاری