ETV Bharat / state

مرشدآباد: بم پھٹنے سے ایک ہلاک، متعدد زخمی

مرشدآباد ضلع کے ڈومکل علاقے میں بم پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 3:21 PM IST

مرشدآباد: بم پھٹنے سے ایک ہلاک، جبکہ متعدد زخمی

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں جلسہ گاہ کے بم پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

اس دھماکے کے سبب نصف درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ تو وہیں زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

مرنے والے شخص کی شناخت اسدالشیخ(40) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اسدالشیخ ملا پاڑہ کا رہائشی ہے۔ اس کے ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تو وہیں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

پولیس کو علاقے میں چھاپہ ماری مہم کے دوران بم بنانے کے سامان وغیرہ برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوی ڈومکل اور اس کے اطراف میں چھاپہ ماری مہم کے درجنوں بم برآمد ہوئے ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس کی کچھ دوری پر جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.