ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے 8000 نئے معاملے

ریاست مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کی لاپرواہی سے کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس دوران ریاست میں کورونا کے 8000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے 8000 نئے معاملے
مغربی بنگال میں کورونا کے 8000 نئے معاملے
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 1:05 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، اس دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے معاملے میں شدید اضافہ ہونے کے باوجود بھی سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو رہی ہے، جہاں کورونا گائیڈ لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران مغربی بنگال ملک کی واحد ایسی ریاست تھی جہاں کورونا وائرس پر مکمل طور سے قابو پایا جاچکا تھا۔

ویڈیو
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا کے کل آٹھ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، دارالحکومت کولکاتا میں دو ہزار اور شمالی 24 پرگنہ میں1867 کورونا وائرس کے نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تو وہیں ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 28 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔

دوسری جانب ریاست کی عوام کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور سیاسی جماعتوں پر جم کر تنقیدکررہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس کے باوجود سیاسی جماعتوں کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر پابندی عائد کر دینی چاہئے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کی لاپرواہی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی اموات ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.