ETV Bharat / state

مرکزی حکومت پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے وقار کو مجروح کرنے کا الزام

پراکرم دیوس منانے سے نیتاجی سبھاش چندر بوس اور ان کے حامی افراد کو کیا فائدہ ملے گا۔ حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے مرکزی حکومت پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کا وقار مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 12:07 PM IST

مرکزی حکومت پر نیتاجی سبھاش چندر کے وقار کو مجروح کرنے کا الزام

ریاست مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر مرکزی حکومت کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بارے میں پتہ ہی نہیں تھا۔ حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پراکرم دیوس کیا ہے۔ اس سے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے کیا لینا دینا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کا وقار مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے وقار کو مجروح کرکے ہم بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اپنی غلطی سدھارنے کے لئے پراکرم دیوس کے بجائے دیش پریمی دیوس اور 23 جنوری کے دن کو قومی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جس پر بنگال کے عوام اور سیاسی رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.