ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 400 نرسوں نے دیا استعفی - مغربی بنگال حکومت کی خبر

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وباء کے چیلنج کے درمیان مغربی بنگال کے ہسپتالوں کی 400 نرسیں استعفی دے کر اپنی آبائی ریاست کو لوٹ گئی ہیں۔

400 nurses resign in west bengal
مغربی بنگال میں 400 نرسوں نے دیا استعفی
author img

By

Published : May 17, 2020, 5:32 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں آج موصول رپورٹوں کے مطابق ہفتے کو منی پور کی 185 نرسیں اپنی آبائی ریاست لوٹ گئی ہیں جبکہ اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں کی 186 نرسیں اپنی ریاستوں کو چلی گئی ہیں۔ یہ سبھی نرسیں کولکاتہ سمیت ریاست کے مختلف نجی ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

نرسوں کے اجتماعی طور پر استعفی کی اصل وجہ کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے اس کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے مرکزی حکومت سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 232 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔

400 nurses resign in west bengal
مغربی بنگال میں 400 نرسوں نے دیا استعفی

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کے معاملے میں ’تضاد‘ کے پیش نظر 12 مئی کو ریاستی حکومت نے صحت سیکریٹری ویویک کمار کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

ریاستی حکومت نے مسٹر کمار کو ہٹانے کے عمل کو ’باقاعدہ تبادلہ‘ بتایا تھا۔ اس قدم کو سیاسی معنوں میں دیکھا گیا کیونکہ ریاست کے ذریعہ فراہم کی گئی کووڈ-19 کی موت کے اعداد و شمار کی مرکزی حکومت نے گنتی کی تھی۔

ریاستی حکومت نے اموات کو ’کووڈ سے موت‘ اور ’کووڈ کے ساتھ دیگر بیماریوں سے جڑی موت‘ کے طور پر درجہ بند کیا تھا جبکہ مرکز کے پاس ایسی کوئی درجہ بندی نہیں تھا اور اس نے کووڈ کے پازیٹیو مریضوں کی موت کے سبھی معاملوں کی رپورٹ دی۔

اس دوران ماہرین کا خیال ہے کہ بنگال سے نرسوں کا اجتماعی طور پر استعفی ریاست میں حالات کو مشکل بنائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.