مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔گزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا کے کل 13 سو کیسز سامنے آ ئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مغربی بنگال میں میں کوروناوائرس کے 343 نئے کیسز کے آنے ہیں۔اس کے علاوہ 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 343 نئے کیسز کے ساتھ مغربی بنگال مریضوں کی کل تعداد 9328 ہو گئی ہے جبکہ ا ب تک 432 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو کا کہنا ہے کہ 9328 کیسز میں 5117 ایکٹو کیسز ہیں۔ریاست کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ 3779 لوگوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا چکا ہے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق حالات کی بہتری میں تسلسل کی کمی ہے۔ کبھی مریضوں کی تعداد زیادہ ہو جارہی ہے تو کبھی نئے کیسز کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ریاستی حکومت اس وباء سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کرہی ہے۔ امید ہے کہ اگلے ہفتوں کے دوران ہم اس پر قابو پا نے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق لوگوں کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔اس سے انتظامیہ کو اس بیمار کو شکست دینے میں کامیابی ملے گی۔
فی الحال یہاں 5117 سرگرم معاملے ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران 159 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 3779 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 297419 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 9519 کی جانچ آج کی گئی۔واضح رہے کہ بنگال وائرس کے معاملے میں ملک میں آٹھویں مقام پر ہے۔