مرشد آباد کے شمشیر گنج میں اجتماعی شادی کی تقریب میں27 جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہو گئےجمعیت اسلامی ہند مغربی بنگال نے اس اجتماعی شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔اس تقریب میں مرشد آباد اور اس کے اطراف کے رہنے والے 27 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئیں۔
جمعیت اسلامی ہندمغربی بنگال کی جانب سے جاری پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں اجتماعی شادی کی تقریب سے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی تھی۔
پریس ریلیز کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب میں مرشد آباد کے شمشیر گنج کے علاوہ رگھوناتھ گنج، مکندپور، باسو دیا پور، جنکی پور اور جھارکھنڈ سے جوڑے آئے تھے۔
اس موقع پر جمعیت اسلامی ہند مغربی بنگال کے ضلع صدر محمد مطلیب شاہ انور نے کہا کہ خوش نصیب جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر گاؤں کے ہزاروں لوگوں نے شرکتِ کی۔ہزاروں لوگوں نے شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ایک سماجی تنظیم کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔مقامی باشندوں نے جمعیت اسلامی ہند اور سماجی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔