ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچی

مغربی بنگال میں کورونا کے 2436 نئے معاملات کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 49231 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 31,656 افراد صحت یاب ہوکر گھر روانہ ہو چکے ہیں ۔

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچی
مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچی
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:54 PM IST

کلکتہ:مغربی بنگال میں کورونا کے 2436نئے معاملات کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 49231ہوگئی ہے۔ تاہم اب تک 31,656افراد ڈسچارج ہوگئے ہیں اور اس وقت 18,846افراد زیر علاج ہیں۔ جب کہ کورونا سے 12,55 افراد کا انتقال ہو چکا ہے ۔

مغربی بنگال میں اس وقت کنٹیمنٹ زون میں سخت لاک ڈاؤن ہے اس کے باوجود مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ایک بار پھر شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہوکر 61.16 ہوگیا ہے۔ جب کہ یومیہ جانچ کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج 14,558افراد کی جانچ ہوئی ہے۔جب کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 15اگست تک یومیہ 25ہزار جانچ کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس وقت دس لاکھ کی آبادی پر 8,423جانچ ہورہے ہیں۔ جو بہار، اترپردیش،مدھیہ پردیش اور گجرات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے مگر جموں و کشمیر میں دس لاکھ کی آبادی پر 36 ہزار جانچ ہورہے ہیں۔ جب کہ دہلی، آسام اور مہاراشٹر میں مغربی بنگال سے زیادہ جانچ ہورہا ہے۔ بنگال میں ا س وقت کل 56 لیبارٹری کام کررہے ہیں۔

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ کلکتہ متاثر ہے۔ یہاں آج 795معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک کل 16,127افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 9,577افراد ڈسچارج اور 642افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کلکتہ میں اس وقت 5,908افراد زیر علاج ہے۔مغربی بنگال میں کل 12,55افراد کی موت ہوئی ہے ان میں سے نصف کا تعلق کلکتہ سے ہی ہے۔

کلکتہ کے بعد سب سے زیادہ شمالی 24 پرگنہ جو پڑوسی ضلع ہے وہ متاثر ہے۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹے میں 545کیس آئے ہیں۔ہوڑہ میں 303،جنوبی 24پرگنہ میں 173،ہگلی میں 87،دارجلنگ میں 65، مالدہ میں 56 اور شمالی دیناج پور میں 55نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں کورونا وائرس سے زیادہ موت ہوئی ہے۔ کوچ بہار، پرولیا ، بانکوڑہ اور جھاڑ گرام میں صفر موت ہوئی ہے۔ مرشدآباد میں 592کیس آئے ہیں یہاں محض 5افراد کی موت ہوئی ہے۔

ٹرانس میشن کو توڑنے کیلئے حکومت نے ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج ہفتے کا پہلا لاک ڈاؤن تھا۔ جس کا اثر پوری ریاست میں نظر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.