جنوبی 24 پرگنہ کے رائے دیگھی کے رہنے والے 16 ماہی گیروں کو بنگلہ دیش بحریہ نے غیر قانونی طور پر آبی سرحد عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ان کے ٹرالر بھی ضبط کرلیے گئے۔ Indian Fishermen Arrested in Bangladesh
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں واقع ڈائمنڈ ہاربر فیشر مین ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز رائے دیگھی کے رہنے والے 16 ماہی گیر ماں تریپورہ سندری نامی ٹرالر خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے کے لئے گئے تھے۔
مچھلی پکڑنے کے دوران ماہی گیروں کا گروہ اپنی کشتی کے ساتھ غفلت سے بین الاقوامی سرحد پار کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہو گئے۔بنگلہ دیشی بحریہ نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی بحریہ نے گرفتار ماہی گیروں کو وہاں کی مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کی جہاں انہیں چودہ دنوں کے لئے جیل حراست میں بھیج دیا۔مغربی بنگال فیشر مین ایسوسی ایشن کے مطابق ریاستی حکومت نے ماہی گیروں کی رہائی کے لئے بنگلہ دیش قونصل سے رابطہ کیا ہے۔