مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر مملکت ذاکر حسین کی رہائش گاہ محکمہ انکم ٹیکس کی خصوصی چھاپہ ماری کے دوران گیارہ کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے۔ سابق وزیرمملکت اور موجودہ رکن اسمبلی ذاکر حسینکی رہائش گاہ چھاپہ ماری مہم کے دوران علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ حالات کشیدہ ہونے پر جلد سے جلد قابو پایا جا سکے۔
محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری مہم کے دوران پھر پیسوں کا پہاڑ کا انکشاف ہوا۔! اس مرتبہ سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی ذاکر حسین کے گھر سے 11 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس چوری کر کے گھر میں نقد رقم جمع چھپائی گئی تھی۔محکمہ انکم ٹیکس کی تین ٹیموں نے رکن اسمبلی ذاکر حسین کے گھر، بیڑی فیکٹری، آئل مل، رائس مل پر چھاپہ ماری مہم چلائی جہاں شام تک تلاش جاری رہی۔
اس کے بعد ذاکر حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تحقیقات میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کے بھر پور تعاون کیا،انہوں نے ضلع میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے شخص ہیں۔ آج نقدی کی وصولی کا معاملہ سامنے آیا۔اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CBI Informs Court فون پر تقرری دینے کا معاملہ:سی بی آئی کو جانچ کی ہدایت
محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی کی رہائش گاہ سے تقریباً 11 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ان کے حامی گھر کے سامنے اکھٹا ہوگئے ۔