مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی مقابلہ آرائی جاری ہے۔
ریاست میں دونوں پارٹیاں ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں ۔ کبھی حکمراں جماعت کو کامیابی مل رہی ہے تو کبھی بی جے پی بازی لے جانے میں کامیا ب ہو رہی ہے۔
بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے کور کمیٹی کی میٹنگ سے قبل میڈیا کے سوال پر کہاکہ مغر بی بنگال میں بہت جلد بدلنے والا ہے۔
آئندہ دنوں میں ترنمول کانگریس ، سی پی ایم اور کانگریس کے ایک سو سات ارکان اسمبلی بہت جلد بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کی پالیسی سے اب کر اپنی مرضی سے بی جے پی میں ہونے والے ہیں۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حکومت مشکل میں گھیر جائےگی۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہرمحاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔ حکومت پر سے لوگوں کابھروسہ اٹھنے لگا ہے۔
حکومت پر سے جب بھروسہ اٹھا جاتا ہے تو تبدیلی آنا تقریباًطے ہو جاتا ہے۔