ETV Bharat / state

Joshimath Sinking جوشی مٹھ آفت سے چھٹکارا پانے کے لیے دہرادون میں یگیہ کیا گیا - دہرادون میں یگیہ

جوشی مٹھ میں گھروں میں دراڑیں آ رہی ہیں، جس کو لیکر لوگ کافی تشوش میں ہیں۔ اس آفت سے بچنے کے لیے دہرادون میں یگیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جوشی مٹھ میں جن گھروں میں دراڑیں آئی ہیں، انہیں خالی کرایا جارہا ہے۔ Joshimath Calamity

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 6:02 PM IST

دہرادون: شری درگا واہنی سمیتی ( رجسٹرڈ ) نے آج دہرادون میں یگیہ کیا تاکہ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین کھسکنے کے واقعات سے پیدا ہونے والی تباہی کی صورتحال سے نجات حاصل کی جا سکے۔Yagya performed in Dehradun to get rid of Joshimath Calamity

ایم ڈی ڈی اے کالونی، دلان والا میں منعقدہ یگیہ کے بعد کمیٹی کے سرپرست اور میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر اشوک ورما نے کہا کہ سب کو جوشی مٹھ کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے۔ ایسے میں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں کے لوگوں کی جانیں بچائے اور بڑے پیمانے پر متاثر ہونےولے کنبوں کی بازآبادکاری کرے، تاکہ لوگ اپنی زندگیوں کو واپس قومی دھارے میں لا کر خود انحصار بن سکیں۔

کمیٹی کے چیئرمین پروین تیاگی نے کہا کہ ہم سب جوشی مٹھ کے لوگوں کے جذبات سے جڑے ہوئے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کی حالت کا آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب خدا سے دعا کرتے ہیں وہ لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائے۔ وجیندر پرساد ممنگائی اور پنڈت شری کانت شکلا نے یگیہ اور ہون کو انجام دیا۔ اس موقع پر سب نے ایک دعائیہ جلسہ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں خدا سے دعا کی گئی کہ وہ آفت کی اس گھڑی میں جوشی مٹھ کے لوگوں کی مدد کرے۔

اس موقع پر سابق کونسلر مورتی دیوی، آنند تیاگی، مہیش جوشی، کونسلر پرویش تیاگی، رادھے شیام تیاگی، راکیش تیاگی، شبھم چوہان، پردھان اودھیش پنت ایل، پوروی تیاگی، ابھیشیک ورما، شیوا ورما، رپود من سنگھ سمیت بڑی تعداد میں علاقائی لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Incident جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر 723 ہوگئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.