ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں سردی عروج پر، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا - کچی آبادیوں اور محلوں میں الاؤ جلانے کا کوئی انتظام نہیں کیا

اتراکھنڈ میں سردی کا موسم عروج پر پہنچ گیا ہے۔ برفباری کے باعث ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ برفباری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی بیچ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی علاقے میں پہنچ گئی۔

with the cold snap in uttarakhand, the people are facing severe hardships
اتراکھنڈ میں سردی عروج پر، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 4:35 PM IST

اتراکھنڈ کے پہاڑوں میں برفباری کے سبب ریاست کے دامن کے رہائشی علاقوں میں لوگوں کو سردی نے گھروں میں قید ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کو دیکھ کر شہر کے تمام مرکزی مقامات پر علاقائی کانگریس قائدین نے الاؤ جلا کر لوگوں کو کچھ راحت دی ہے۔

اتراکھنڈ میں سردی عروج پر، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

آپ کو بتا دیں کہ ان دنوں اتراکھنڈ کے نشیبی علاقوں سمیت کاشی پور میں دھند اور سخت سردی کی لہر نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں و سیاحوں کا جینا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم

اس سب کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے ابھی تک علاقے کی کچی آبادیوں اور محلوں میں الاؤ جلانے کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔

عوام کے مطالبے پر کانگریس پارٹی کے مقامی صدر سندیپ سہگل اور کانگریس کے رہنما راشد فاروقی، روشنی بیگم، بکلپ گڑیا نے شہر کے تمام مرکزی علاقوں میں الاؤ جلا کر سردی سے مقامی لوگوں اور مسافروں کو راحت بخشی۔

اس دوران پارٹی کے میٹرو پولیٹن صدر سندیپ سہگل نے کہا کہ ہمارا یہ قدم میونسپل کارپوریشن کی آنکھیں کھولنے کے لیے ہے تاکہ عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.