ETV Bharat / state

House Collapsed in Uttarakhand اتراکھنڈ میں شدید بارش سے مکان کی دیوار منہدم، دو بچوں کی موت

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 12:55 PM IST

اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں مکان کی دیوار گرنے سے دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی، مرنے والے معصوم بچوں کی شناخت سنیہا (12) اور رنویر (10) کے طور پر کی گئی ہے۔ house Wall collapsed in Tehri

اتراکھنڈ میں شدید بارش سے مکان کی دیوار منہدم، دو بچوں کی موت

دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں اتوار کی صبح شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان کی دیوار گرنے سے دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی جبکہ خاندان کے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا، دہرادون ضلع کے ایک گاؤں میں شدید بارش کی وجہ سے دو گھروں میں پانی داخل ہوگیا، جس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو ٹیم نے بحفاظت باہر نکالا۔ ایس ڈی آر ایف کے ترجمان نے بتایا کہ مروڑا گاؤں میں رات بھر کی بارش کی وجہ سے پروین داس کے گھر کے پیچھے کی دیوار گر گئی، جس میں ان کے دو بچے دب گئے۔

دونوں بچوں کو ملبے سے نکال کر پی ایچ سی ستیو لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والے معصوم بچوں کی شناخت سنیہا (12) اور رنویر (10) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہرادون ضلع کے تھانہ اور سوڈا-سرولی کے درمیان بھوپالپانی گاؤں کے کچھ مکانات ہفتہ کی دیر رات ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے زیر آب آگئے۔ جائے وقوعہ پر موسلادھار بارش کے باعث دو مکانات زیر آب آگئے۔ جے سی بی کی مدد سے زیر آب گھروں سے پانی نکالا گیا اور تمام متاثرہ لوگوں کو رات کی تاریکی میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: Persistent Rain مظفر نگر میں موسلا دھار بارش کے دوران مکان کے کچی چھت منہدم، بچی کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.