ETV Bharat / state

Vande Bharat Express Train: وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے، مودی - Vande Bharat to Uttarakhand

وزیراعظم مودی نے اتراکھنڈ کے دہرادون ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اور ریاست کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے: مودی

author img

By

Published : May 25, 2023, 2:13 PM IST

دہرادون: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اتراکھنڈ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین دیو بھومی کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، جس سے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو رفتار ملے گی۔ وزیراعظم مودی نے یہاں دہرادون ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اتراکھنڈ میں ریلوے کی 100 فیصد برقی کاری کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقعے پر اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریلوے اشونی وشنو، ریاستی حکومت کے وزراء، مقامی ایم پی، ایم ایل ایز اور میئر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا، ''وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے لیے اتراکھنڈ کے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ دہلی اور دہرادون کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین ملک کی راجدھانی کو دیو بھومی سے مزید تیز رفتاری سے جوڑے گی۔ اب وندے بھارت کے ذریعے دہلی دہرہ دون کے درمیان ریل کے ذریعے سفر کرنے میں لگنے والا وقت بھی کافی کم ہو جائے گا۔

مودی نے کہا کہ وہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی تین ممالک کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف بڑی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ ہم ہندوستانیوں نے جس طرح سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا ہے، اس سے پوری دنیا کا اعتماد پیدا ہوا ہے۔ دنیا کے لوگ ہندوستان کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے ہندوستان آنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اتراکھنڈ جیسی خوبصورت ریاستوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ یہ 'وندے بھارت ٹرین' بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں اتراکھنڈ کی مدد کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Attacks on Temples in Australia آسٹریلیا مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، مودی

انہوں نے کہا اتراکھنڈ دیو بھومی ہے، مجھے یاد ہے جب میں بابا کیدارناتھ کے درشن کرنے گیا تھا تو درشن کے بعد میرے منہ سے بے ساختہ کچھ الفاظ نکلے تھے۔ یہ الفاظ تھے یہ دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ جس طرح سے امن و امان کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے ترقی کی مہم کو آگے بڑھا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ دیو بھومی کی شناخت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.