ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کا کورونا ٹسٹ منفی پایا گیا

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندرا سنگھ راوت کا کورونا ٹسٹ منفی پایا گیا جبکہ انہوں نے گذشتہ ہفتہ کورونا متاثر وزیر سے ملاقات کی تھی۔

Uttarakhand CM tests negative for COVID-19
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کا کورونا ٹسٹ منفی پایاگیا
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 8:48 PM IST

تریویندر سنگھ راوت نے کوویڈ۔19 سے متاثر ریاستی وزیر سیاحت سے ملاقات کے بعد خود کو کورنٹائن کرلیا تھا۔ آج سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا کورونا ٹسٹ منفی آیا ہے۔

گذشتہ ہفتہ ریاستی وزیر سیاحت ستپال مہاراج، ان کی اہلیہ اور دیگر پانچ افراد خاندان کا کورونا ٹسٹ مثبت پائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے تین وزرا کورنٹائن ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کی صدارت میں کابینی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ستپال مہاراج نے بھی شرکت کی تھی۔

تاہم ریاستی سکریٹری امت نیگی نے وضاحت کی ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں شریک وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ستپال سے دوری بناتے ہوئے ملاقات کی تھی اسی لیے انہیں کورنٹائن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ اور دیگر تین وزرا نے خود کو کورنٹائن کرلیا تھاجبکہ رپورٹ منفی آنے کے بعد تریویندر سنگھ راوت، سبودھ اونیال، ہرک سنگھ راوت اور مدن کوشک نے کورنٹائن ختم کردیا اور معمول کے فرائض انجام دینا شروع کردیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.