دہرادون: 'گمراہ کن اشتہارات' کا حوالہ دیتے ہوئے، آیوروید اور یونانی لائسنسنگ اتھارٹی اتراکھنڈ نے پتنجلی کی مصنوعات تیار کرنے والی دیویا فارمیسی سے 5 ادویات کی پیداوار کو بند کرنے کو کہا ہے۔ یہ ادویات بلڈ پریشر، ذیابیطس، گائڑ (گوئٹر) گلوکوما اور ہائی کولیسٹرول کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کے نام BPgrit، Madhugrit، Thyrogrit، Lipidome اور iGrit Gold ہیں۔ Patanjali Five Medicines Banned
کیا ہے پورا معاملہ
کیرالہ کے ایک ڈاکٹر کے وی بابو نے جولائی میں ان پانچوں ادویات کے حوالے سے شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے پتنجلی کی دیویا فارمیسی کی جانب سے ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز (قابل اعتراض اشتہار) ایکٹ 1954، ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز 1945 کی بار بار خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بابو نے ایک بار پھر سے ریاستی لائسنسنگ اتھارٹی (SLA) سے 11 اکتوبر کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کرائی تھی۔ Patanjali Five Medicines Banned
بابا رام دیو کی 5 ادویات پر پابندی
اتھارٹی نے پتنجلی کو فارمولیشن شیٹ اور لیبل کو تبدیل کرتے ہوئے تمام 5 ادویات کے لیے دوبارہ منظوری حاصل کرنے کو کہا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی فارمولیشن شیٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد ہی دوبارہ پیداوار شروع کر سکتی ہے۔ Divya Pharmacy کو لکھے گئے خط میں، جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر GCN Jangpangi نے کمپنی سے کہا ہے کہ وہ میڈیا سے فورا "گمراہ کن اور قابل اعتراض اشتہارات کو ہٹوائے'۔ اتھارٹی نے مستقبل میں صرف منظور شدہ اشتہارات چلانے ہدایت دی ہے، اور کمپنی سے اس معاملے میں ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔ Patanjali Five Medicines Banned
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے بابا رام دیو کی دیویا فارمیسی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ Divya Pharmacy تمام مصنوعات اور ادویات کو سبھی قانونی پیرا میٹر پر عمل کرتے ہوئے بناتی ہے۔ پتنجلی کی دوا سازی یونٹ دیویا فارمیسی ایک ایسی تنظیم ہے جو آیوروید روایت میں اعلیٰ ترین تحقیق اور معیار کے ساتھ دوائیں بناتی ہے۔ Patanjali Five Medicines Banned
دیویا فارمیسی کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ میڈیا کے تحت موصول ہونے والی معلومات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس معاملے میں آیوروید مخالف ڈرگ مافیاؤں کا ہاتھ ہے۔ ہم اس سازش کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔