ETV Bharat / state

Two youths drown in Uttarakhand Naini Tal اتراکھنڈ کے نینی تال میں دریا میں نہاتے وقت دو نوجوان ڈوبے دو لاپتہ

اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں دو الگ الگ واقعات میں ڈوب جانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو نوجوان لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے۔ two missing while bathing in river

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 9:06 AM IST

Two youths drown in Uttarakhand Naini Tal

نینی تال: پہلا واقعہ نینی تال-رانی کھیت روڈ پر بھوجان کے نزدیک پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجستھان کے رہنے والے روی کمار جو بھووالی کے ایئر فورس اسٹیشن میں ٹھیکے پر کام کر رہے تھے، اپنے ساتھی سنجے پانڈے اور دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ رانی کھیت روڈ کے نزدیک کوسی ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران دونوں تیز بہاو کی زد میں آگئے۔ اس سے دیگر لوگوں میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ Two youths drown two missing while bathing in river in Uttarakhand Naini Tal

یہ بھی پڑھیں:

پولیس افسر پرمود کمار ساہ نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس ٹیموں کو بھووالی سے موقع پر بھیجا گیا ۔ دوسری جانب تھانہ رانی کھیت کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ کچھ دیر بعد روی کمار کی لاش برآمد ہوئی جب کہ سنجے پانڈے کی تلاش جاری ہے۔

دوسرا واقعہ ہلدوانی کے کاٹھ گودام پولیس اسٹیشن کے تحت گولا پار میں پیش آیا۔ کاٹھ گودام پولیس اسٹیشن کے انچارج پرمود پاٹھک نے بتایا کہ ہلدوانی کے رہنے والے یوراج جوشی اور سدھیر گوڑ گاؤلا ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں اتر گئے اور دونوں لاپتہ ہوگئے۔ فوری طور پر ہلدوانی کاٹھ گودام پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ کچھ دیر بعد یوراج جوشی کو تلاش کرکے اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ لاپتہ سدھیر گوڑ کی تلاش جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.