ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتھوراگڑھ میں موسلا دھار بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد پہاڑ سے گرنے والے پتھروں کی زد میں آگئے اور ان کی موت ہو گئی۔
پتھوراگڑھ سرکل آفیسر (سی او) آر ایس روتیلا نے بتایا کہ 'اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور دفیدار سنگھ (65) پر پتھر گر گیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
افسر نے بتایا کہ 'مزدور کے پیٹ اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔ اس کی موت ہسپتال جاتے وقت ہی ہو گئی۔ ایک اور واقعے میں سبزی تاجر خلیل احمد (55) گھاٹ پل کے قریب پہاڑی سے گرنے والے پتھر کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماچل پردیش: زمین کھسکنے کے باعث منالی- لیہہ روڈ بند
سی او نے بتایا کہ 'واقعے کے وقت وہ اپنے ٹرک کے قریب کھڑے تھے۔' پتھوراگڑھ سرکل آفیسر نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خلیل احمد پتھورا گڑھ کے لئے سبزیاں لوڈ کرنے پیلی بھیت جارہے تھے۔'