موصول اطلاع کے مطابق پتھوڑا گڑھ تحصیل کے سملی گاؤں کی رہنے والی پوجا اور ایک دیگر دونوں لڑکیاں اسکول بند ہونےکی وجہ سے اپنےننہال گیرسیل آئی ہوئی تھی۔ سنیچر کو دونوں لڑکیاں گاؤں کی سہیلیوں کے ساتھ جنگل گئی اور وہیں تالاب میں سبھی نہانے لگیں۔
اس دوران گہرے پانی میں وہ لڑکیاں چلی گئیں اور ڈوبنے لگیں۔ کافی کوششوں کے بعد بھی ان کی سہیلیاں دونوں کو باہرنہیں نکال سکیں۔
واقعہ سے گھبرائی ہوئی دیگر لڑکیاں گھرآئیں اور پورے واقعہ سے گھر والوں کو باخبر کرایا۔ اس کےبعد گاؤں والوں نے جائے واقع پر اکٹھے ہوئے اور تالاب سے دونوں کو باہر نکالا گیا۔
سملی کےپٹواری گجراج کوٹیال نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کو ایمرجنسی خدمات 108 سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
مسٹر کوٹیال نے بتایا کہ ندی کے کنارے مچھلی پالنے کے لئے بنائے گئے تالاب میں یہ واقعہ پیش آیا۔ برسات کی وجہ سے تالاب میں پانی زیادہ تھا اور لڑکیوں کو گہرائی کا اندازہ نہیں لگا۔