ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: تیرتھ سنگھ راوت نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا - انتخابات سے متعلق آئینی بحران

تیرتھ سنگھ راوت نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات 11 بج کر 16 منٹ پر گورنر بےبی رانی موریہ (Governor Baby Rani Maurya) کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

اتراکھنڈ: تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 7:19 AM IST

Updated : Jul 3, 2021, 7:24 AM IST

تیرتھ سنگھ راوت نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات 11 بج کر 16 منٹ پر گورنر بےبی رانی موریہ (Governor Baby Rani Maurya) کو اپنا استعفیٰ دے دیا۔ گورنر کو استعفیٰ دینے کے بعد تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ انھوں نے انتخابات سے متعلق آئینی بحران کی وجہ سے استعفیٰ دینا درست سمجھا۔

اس کے بعد انہوں نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے وقتاً فوقتاً بہت سی مختلف ذمہ داریاں سونپی۔ تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اتراکھنڈ: تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا

تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے وہ سلٹ ضمنی انتخاب میں نہیں جاسکے۔ کووڈ کی وجہ سے وہ سلٹ کا ضمنی انتخاب نہیں لڑ پائے۔ جب تیرتھ سنگھ راوت گورنر سے استعفیٰ دینے گئے تھے تو ان کے ساتھ ریاستی صدر مدن کوشک، کابینہ کے وزراء بشن سنگھ چوفال، اروند پانڈے، گنیش جوشی اور بہت سے دیگر اراکین اسمبلی موجود تھے۔ تیرتھ سنگھ راوت کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک نے کہا کہ قانونی نظام کے تحت جو بھی انتظامات ہیں، اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ تیرتھ سنگھ راوت گزشتہ تین دن سے دہلی میں مقیم تھے۔ جمعہ کے روز انہوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔ دونوں کے مابین گفتگو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ تیرتھ سنگھ راوت جلد ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ جمعہ کی شام کو تیرتھ سنگھ راوت دہلی سے دہرادون پہنچے۔ دہرادون ہوائی اڈے سے تیرتھ سنگھ راوت سیدھے اتراکھنڈ سیکرٹریٹ گئے، جہاں انہوں نے اپنے دفتر میں کچھ کام سنبھالا۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی۔ تب ہی یہ اندازہ کیا جارہا تھا کہ تیرتھ سنگھ راوت اپنے استعفے کا اعلان کرسکتے ہیں، لیکن انہوں نے پریس کانفرنس میں کچھ نہیں کہا۔ تاہم اس دوران، راج بھون میں چہل پہل شروع ہوگئی تھی۔

رات 11 بجے کے بعد تیرتھ سنگھ راوت، بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک اور کئی دیگر وزرا کے ہمراہ راج بھون پہنچے، جہاں انہوں نے گورنر بےبی رانی موریہ کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ تیرتھ سنگھ راوت ریاست کے دسویں وزیر اعلیٰ تھے۔ آج بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی ایک میٹنگ ہوگی، جس میں پارٹی ریاست کے 11ویں وزیر اعلیٰ کا اعلان کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیرتھ سنگھ راوت مشکل میں: اتراکھنڈ کو نیا وزیر اعلیٰ مل سکتا ہے؟

Last Updated : Jul 3, 2021, 7:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.