ETV Bharat / state

Joshimath Crisis جوشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں سماعت آج - جوشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں سماعت

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ دراڑیں والے مکانات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ آج جوشی مٹھ بحران پر سماعت کرے گی۔ Hearing in Supreme Court on Joshimath crisis

جوشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:30 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے سے متاثر ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کو مناسب مالی مدد اور معاوضہ یقینی بنانے کے لئے حکومت کو ہدایت دینے کی مانگ کرنے والی ایک عوامی مفاد کی عرضی پر پیر کو سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس نرسمہا اور جسٹس جے بی پادری والا کی بنچ جگت گرو شنکراچاریہ جیوترمٹھ جیوتش پیٹھدھیشور شری سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔

پٹیشن "اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے پہاڑی علاقے جوشی مٹھ (شہری علاقہ) کے لوگوں کی زندگی اور ذاتی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے" دائر کی گئی ہے۔ عرضی میں مرکز اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے جوشی مٹھ کے لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے ضروری ہدایات مانگی گئی ہیں۔ جوشی مٹھ ایک پہاڑی شہر ہے جو اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں سطح سمندر سے 1,800 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ماضی میں زمین دھنسنے کی وجہ سے اس علاقے میں بڑی تعداد میں مکانات میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ جس کی وجہ سے وہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Sinking آفت کے وقت عوام اور انتظامیہ تال میل سے کام کریں، دھامی

واضح رہے کہ جوشی مٹھ بحران سے فکرمند حکومت نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کی اور کئی اہم فیصلے لیے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ سکریٹری ڈاکٹر رنجیت سنہا نے مشترکہ طور پر میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں پوائنٹ وار معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوشی مٹھ کے متاثرہ زمین مالکان یا لوگوں کی مستقل آبادکاری یا نقل مکانی کی پالیسی طے کرنے سے پہلے ایک لاکھ کی پیشگی رقم (جو ایڈجسٹ کی جائے گی) اور سامان کی نقل و حمل اور فوری ضروریات کے لیے 50 ہزار کی نان ایڈجسٹبل رقم یعنی کل 1.5 لاکھ مختص کئے جانے کے لئے ریاستی ہنگامی فنڈ سے 45 کروڑ کی رقم خط کے ذریعہ 11جنوری 2023 کو جاری کی گئی ہے۔ اس کے لیے منظوری دے دی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.