ETV Bharat / state

کہاں ہے نیکی کی دکان۔۔۔۔۔۔۔۔۔ - شہر میں ایک دکان کھولنے کا فیصلہ کیا

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے رودر پور کی آدرش کالونی میں رہنے والے دو بھائی بابو خان ​​اور سونو خان گزشتہ تین برسوں سے 'نیکی کی دکان' چلا رہے ہیں، اس دوکان سے غرباء اور مساکین کی ضروریات پوری کی جاتی ہے۔

کہاں ہے نیکی کی دکان
کہاں ہے نیکی کی دکان
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 2:17 PM IST

آج ہم آپ کو ایک ایسی دکان کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کو 'نیکی کی دکان' کے نام سے جانا جاتا ہے، اس دوکان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرکے بدلے میں صرف نیکی کمائی جاتی ہے۔

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے رودر پور میں واقع اس دکان کو نیکی کی دکان کہا جاتا ہے، اس دوکان سے بے سہارا، غربا اور مسکینوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا یے۔

کہاں ہے نیکی کی دکان

گرچہ آپ نے اپنی زندگی میں مختلف قسم کی دکانیں دیکھے ہوں گے لیکن ضلع ادھم سنگھ نگر کے رودر پور کی آدرش کالونی میں رہنے والے دو بھائی بابو خان ​​اور سونو خان گزشتہ تین برسوں سے 'نیکی کی دکان' چلا رہے ہیں۔

دونوں بھائیوں نے تین سال قبل علاقے کے بے بس لوگوں کو سردی سے بے حال دیکھا تو انہوں نے پہلے انہیں گھروں سے کپڑے دیئے اور پھر کچھ اور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ غریب لوگوں کو سہارا دیا جا سکے۔ اس دوران انہوں نے شہر میں ایک دکان کھولنے کا فیصلہ کیا اور اسکا نام 'نیکی کی دکان' رکھا۔

اس دکان سے غرباء، مساکین، بے سہارا اور مجبور لوگوں کو مفت میں کپڑا، کھانا اور تمام طرح کی سہولیات فرہم کی جاتی ہے اور اب اس دوکان سے سیکڑوں نہیں ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جہاں مقامی لوگ بھی دونوں بھائی بابو خان اور سونو خان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.