برآمد موبائل سیٹ مختلف ریاستوں سے برآمد کیے گئے ہیں۔ ان موبائل سیٹس کو پولیس نے بدھ کے روز متعلقہ شکایت کنندگان کو سونپ دیا ہے۔
سینیئر پولیس افسر سنیل کمار مینا نے بتایا کہ پولیس کے پاس مسلسل موبائل فون چوری ہونے یا غائب ہونے کی شکایتیں آر ہی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ضلع میں پولیس موبائل ایپ سیل کو سرگرم کر دیا۔ اس سیل نے شدید محنت کرکے اترپردیش، راجستھان، بہار، کیرلا، پنجاب، دہلی اور مغربی بنگال سے مختلف کمپنیوں کے 123 موبائل سیٹ برآمد کیے ہیں۔
اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شری واستو مینا نے بتایا کہ برآمد موبائل سیٹس کی قیمت 1646100 روپیے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان موبائل سیٹس کو تمام شکایت کنندگان کو سونپ دیے گئے ہیں۔
شریواستو نے بتایا کہ موبائل ایپ سیل کے توسل سے نینی تال پولیس ابھی تک کل 1216 موبائل سیٹ ملک کے مختلف اطراف سے برآمد کر چکی ہیں۔ قبل ازیں مختلف کمپنیوں کے 1093 موبائل سیٹ برآمد کر لیے گئے تھے جن کی قیمت کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گا اور شکایت کننددگان کو غائب ہونے والے موبائل سیٹس کو واپس کروانے کی کوشش کی جائے گی۔