ETV Bharat / state

دو درجن کچھووں کو اسمگل کرنے والا ایک شخص گرفتار

بتایا جارہا ہے کہ اسمگلر طویل عرصے سے کچھوؤں کی فروخت کرتا تھا جو اترپردیش کے ضلع رام پور (دڈیال) سے کچھوے پکڑ کر اتراکھنڈ کے گدر پور اور دنیش پور میں فروخت کرتا تھا۔

دو درجن کچھووں کواسمگل کرنےوالا اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 9:43 PM IST

اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں کچھووں کا شکار اور اس کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے۔

اس کے تحت پولیس کے اعلی افسران نے ٹیم بنا کر اس پر روک لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دو درجن کچھووں کواسمگل کرنےوالا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق کچھووں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے اسمگلر کو پکڑنے میں کامیابی ملی ہے۔
ضلع کے آئی ٹی آئی پولیس اسٹیشن نے ایک نوجوان کو 24 زندہ کچھووں سمیت گرفتار کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے کچھوؤں کی فروخت کرتا تھا جو اترپردیش کے ضلع رام پور (دڈیال) سے کچھوے پکڑ کر اتراکھنڈ کے گدر پور اور دنیش پور میں فروخت کرتا ہے۔
پولیس ٹیم نے آئی ٹی آئی اسٹیشن انچارج کی سربراہی میں منوج کو 24 زندہ کچھووں کے ساتھ گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے اسے عدالت بھیجا ہے۔
اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ اکشے پرہلاد نے بتایا کہ پولیس کو جنگلات میں اسمگلنگ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

اس کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور اسمگلروں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ جس کے بعد تھانہ آئی ٹی آئی پولیس نے 24 زندہ کچھووں سمیت منوج نام کے نوجوان کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

مزید پرھیں:

اتراکھنڈ: چمولی سیلاب کے بعد سے اپنے مالک کا منتظر بے زبان جانور

انہوں نے بتایا کہ پولیس جانوروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسمگلنگ سے وابستہ دوسرے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.