ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے

سوشل میڈیا پر ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی
سوشل میڈیا پر ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی
author img

By

Published : May 6, 2020, 6:05 PM IST

دہرادون، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ مکمل طور صحت مند وزیر اعلی کے بارے میں اس طرح کی افواہ پھیلانے والوں کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔

ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل، جرم اور قانون اشوک کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دہرادون کو مقدمہ درج کرکے، مجرم کو گرفتار کرنے کے احکام دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.