ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں پرنسپل کی موت، ٹیچر زخمی

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 5:18 PM IST

اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ ضلع کے گنگولیہاٹ میں ہوئے سڑک حادثے میں پرنسپل کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر ٹیچر زخمی ہوگیا

سڑک حادثے میں پرنسپل کی موت، ٹیچر زخمی
سڑک حادثے میں پرنسپل کی موت، ٹیچر زخمی

نینی تال: اتراکھنڈ میں پتھورا گڑھ ضلع کے گنگولیہاٹ میں ہوئے سڑک حادثے میں پرنسپل کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر ٹیچر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گنگولیہاٹ میں جمعہ کی شام ایک بی ٹی سی ٹرک بے قابو ہوکر دوسری جانب جارہی ایک کار پر پلٹ گئی جس سے کار میں سوار دو لوگ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا لیکن سنگین طور پر زخمی تیج سنگھ مہرہ نے ہسپتال جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تیج سنگھ گنگولیہاٹ کے کھرمانڈے سرکاری انٹر کالج میں پرنسپل کے عہدے پر فائز تھے۔ اس حادثے میں ایک دیگر ٹیچر لکشمن سنگھ زخمی ہیں جن کا علاج گنگولیہاٹ میں واقع کمیونٹی ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.