گزشتہ روز اروند کیجریوال نے اتراکھنڈ کے کماون کے دورے کے دوران اتراکھنڈ میں حکومت بنانے اور ریاست کو بہتر راہ کی جانب گامزن کرنے کے لیے لوگوں سے مدد مانگتے ہوئے کئی بڑے اعلانات کئے تھے۔
اروند کیجریوال کے اعلانات پر سماجوادی پارٹی کے چیف جنرل سکریٹری اور ہلدوانی کے سوشلسٹ رہنما شعیب احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی اور کانگریس نے پچھلے 20 برسوں میں صرف اعلان کئے ہیں کام نہیں اور اب اروند کیجریوال بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انتخابی اعلانات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلان کرنے اور اسے پورا کرنے میں بڑا فرق ہے اس لیے پہلے عام آدمی پارٹی کو اعلان کرنے اور انہیں پورا کرنے میں فرق سمجھنا چاہیے۔
شعیب احمد نے مزید کہا کہ ''جب عوام ہمیں اقتدار میں لائیں گے تب ہم صحت، تعلیم اور روزگار پر کام کریں گے لیکن جب ہم اقتدار میں نہیں ہیں تو پہلے اعلان کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔