ETV Bharat / state

اتراکھنڈ گلیشیئر واقعہ: ریسکیو آپریشن کا پھر آغاز، 35 لاشیں برآمد

اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کی وجہ سے تباہ کاریوں کے نتجیہ میں راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:52 PM IST

پانی بھرنے کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں خلل پیدا ہوئی تھی تاہم ریکسیو آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

چھ میٹر کی دوری تک پہچنے کے بعد محسوس کیا گیا کہ وہاں پانی آ رہا ہے۔ تاہم سرنگ میں آبی سطح میں اضافے کے بعد این ٹی پی سی مہم کے ڈائرکٹر اجول بھٹا چاریہ نے پریس کانفرینس میں کہا کہ ہم 6 میٹر کی دوری تک پہنچ گئے تاہم محسوس کیا گیا کہ وہاں پانی آ رہا ہے۔

اگر راحت اور بچاؤ کا کام جاری رکھا جاتا تو پریشانیاں بڑھ سکتی تھی۔ اس لیے ڈریلنگ آپریشن کو کچھ وقفے کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ جوشی مٹھ تباہی کے بعد 600 سے زائد فوج، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ فوجی سیلاب سے متاثر اور رابطے سے محروم گاؤں میں کھانا، دوائیاں اور دیگر ضروری اشیاء پہنچا رہے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلی تریوندر سنگھ راوت نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو ٹویٹ کر کے شکریہ کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تریویندر سنگھ راوت نے زخمیوں کی عیادت کی، ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت

اس تباہی میں ابھی تک 32 افراد کی لاش برآمد ہو چکی ہے جبکہ 174 افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

ریلیف ریسکیو ٹیم تپوون سرنگ پر امدادی کارروائی کر رہی ہے۔ ڈھائی کلومیٹر لمبی سرنگ میں، امدادی ٹیم نے ملبے کو بڑی حد تک صاف کردیا ہے۔ اب بھی تقریبا 30 افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.