دہرادون: پشکر سنگھ دھامی کو پیر کو اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب Pushkar Singh Dhami to Continue as CM of Uttarakhand کیا گیا، ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لیجس لیٹر پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں اپنی سیٹ سے شکست کھانے کے باوجود ریاست کی باگ ڈور ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر دفاع اور سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دھامی کو متفقہ طور پر لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ سنگھ کو لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے بطور مبصر اتراکھنڈ بھیجا گیا تھا۔
دریں اثنا، بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ نے دھامی، سابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت، ریاستی پارٹی سربراہ مدن کوشک اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔
کئی ایم ایل اے نے دھامی Pushkar Singh Dhami to be Uttarakhand's CM once again کو دوبارہ الیکشن لڑنے پر زور دیا ہے اور اپنی سیٹوں سے مستعفی ہونے کی بھی پیشکش کی ہے۔
بی جے پی نے اتراکھنڈ میں 70 میں سے 47 سیٹیں جیتی ہیں اور تقریباً 44 فیصد ووٹ شیئر حاصل کیا ہے۔ کانگریس کو 37 فیصد ووٹ ملے اور پارٹی نے 19 سیٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:
واضح ہو کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 11 سیٹیں جیتی تھیں اور اسےتقریبا 33 فیصد ووٹ ملے تھے، جب کہ بی جے پی کا ووٹ شیئر تقریباً 46 فیصد تھا۔
یواین آئی۔