دہرادون: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا پہلی بار اتراکھنڈ پہنچنے پر جمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دروپدی مرمو نے 528.35 کروڑ روپے کی تین اسکیموں کا افتتاح اور 1473.59 کروڑ روپے کے چھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ دروپدی مرمو نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، ان میں 306 کروڑ روپے کی لاگت سے چیلا پاور ہاؤس 144 میگاواٹ پروجیکٹ کی تجدیدکاری کا کام ، دہرادون اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت204.46 کروڑ کی لاگت سے انٹیگریٹڈ آفس کمپلیکس گرین بلڈنگ کی تعمیر، 131 کروڑ روپئے کی لاگت سے ہری دوار کے منگلور میں 220 کے وی سب اسٹیشن ہے۔ Chilla Hydro Power Plant in Uttarakhand
وہیں 750 کروڑ روپے کی لاگت سے دہرادون کی اہم سڑکوں کی اوور ہیڈ ایچ ٹی اور ایل ٹی پاور لائنوں کو زیر زمین کرنے کا کام، 32.93 کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ پولی ٹیکنک نریندر نگر میں دوسرے مرحلے کا تعمیراتی کام اور چمپاوت کے ٹنک پور میں 49.20 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بین ریاستی بس ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس موقع پر منعقدہ ثقافتی پروگرام میں اتراکھنڈ کے متمول ثقافتی وراثت سے بھی واقفیت حاصل کی۔ ان کے سامنے لوک فنکاروں نے ریاست کی لوک ثقافت کی نمائش بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: President launches Projects in Haryana مرمو نے ہریانہ میں تین پروجیکٹوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھا
یو این آئی