ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: طبی عملہ کی لاپرواہی، خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دیا

اتراکھنڈ میں طبی عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون نے اسپتال سے محض 100 قدم کی دوری پر سڑک پر ایک بچی کو جنم دیا۔

طبی عملہ کی لاپرواہی، خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دیا

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:47 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر رورکی کے اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک غریب گھرانے کی حاملہ خاتون نے سڑک کنارے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حاملہ خاتون درد زہ کی حالت میں کئی بار گروکول نارسن اسپتال داخل ہونے کے لیے گئی تھی لیکن اسپتال کے عملہ نے ڈاکٹر نہیں ہونے کی بات کہہ کر خاتون کو اسپتال میں داخل نہیں کیا۔

طبی عملہ کی لاپرواہی، خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دیا

اس سلسلے میں خاندان کے سربراہ راجیش نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لے کر اسپتال کے کئی چکر لگائے، لیکن ہر بار اسپتال کے عملہ نے ڈاکٹر نہ ہونے کی بات کہہ کر انہیں واپس لوٹا دیا اور اسپتال سے محض 100 قدم کی دوری پر ان کی اہلیہ نے سڑک پر ہی ایک بچی کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:PM Meeting: کووڈ کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسینیشن میں تیزی لانے کی ضرورت

وہی دوسری جانب اس معاملے میں رورکی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وویک تیواری نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وویک تیواری کے ذریعہ سرکاری ایمبولینس بھیج کر خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں خاتون اور نوزائیدہ بچی کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.