وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہر ماحولیات سندرلال بہوگنا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'سندر لال بہوگنا جی کی موت ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ہمارے قدیم اقدارکی پاسداری کی۔'
نریندر مودی نے کہا کہ 'ان کی سادگی اور رحمدلی کے جذبہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔'
واضح رہے کہ آج ماہر ماحولیات سندر لال بہوگنا کا اتراکھنڈ کے ایمس میں کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔