ریاست اتراکھنڈ کے رشیکیش میں مارشل آرٹس سیکھنے والے درجنوں طلباء نے شہر کے پارکوں میں نئے پودے لگا کر ماحول کو صاف کرنے کا عہد کیا اور معاشرے میں ماحولیات کے بارے میں شعور بھی عام کیا۔
اس شجرکاری پروگرام میں شامل سماجی کارکن آرتی نے کہا کہ 'ادارے صاف ستھرے ماحول کی حفاظت کے لئے کوئی خاص کام نہیں کررہے ہیں۔
ان نونہالوں کے زریعہ یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ 'آنے والے وقت میں یہ درخت ان کو اور آنے والی نسلوں کو اچھی ہوا اور پھل دینگے۔'