ETV Bharat / state

مرکزی وزیر کے انتخاب کو چیلنج کرنے کے لیے عرضی دائر

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر اور ہری دوار لوک سبھا نشست سے رکن پارلیمان رمیش پوکھریال نشنک کے انتخاب کو مسترد کرنے کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئیٹر
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 12:02 AM IST

ہری دوار لوک سبھا انتخابی حلقے کے ایک آزاد امیدوار منیش ورما نے رکن پارلیمان رمیش پوکھریال نشنک پر حقائق کو چھپانے کا الزام لگایا ہے ۔ عدالت اس معاملے کی سماعت دوشنبہ کو کرے گی ۔

درخواست دہندہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ نشنک نے بطور لوک سبھا امیدوار اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کرتے وقت اپنی آمدنی سے متعلق حقائق کی چھپایا ہے۔

حلف نامہ میں صحیح معلومات مہیا نہیں کی گئی ہے۔ کئی کالم خالی رکھے گئے ہیں۔انہوں نے اس کی شکایت ریٹرننگ آفیسر کی تو ان کے اعتراضات نہیں سنا گیا۔
یہ معاملہ آج جسٹس لوک پال سنگھ کی عدالت میں سماعت کے لئے لایا گیا تھا لیکن اس پر سماعت نہیں ہوسکی ۔

اب اس معاملے پر یکم جولائی کوسماعت ہوگی ۔ قابل ذکر ہے کہ ورما اس سے پہلے ہائی کورٹ میں مسٹر نشنک کے انتخاب کو منسوخ کرنے کے لئے دو بار درخواست دائر کرچکے ہیں لیکن دونوں ہی بار ان کی درخواست مسترد کردی تھی ۔
عدالت کی یک رکنی بینچ نے درخواست کی معتبریت پر ہی سوال اٹھادئے تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.