ہسپتال کے عملہ نے بھی فورا جانچ کےبعد انھیں ہسپتال میں الگ وارڈ میں داخل کردیا ہے۔ اس کی اطلاع بھی اعلی افسران کو دیدی ہے۔
موصولہ اطلاع کےمطابق اسرائیل اور بلجیم کے رہنے والے نوجوان لڑکے لڑکی کچھ ماہ قبل بھارت آئے تھے ۔دونوں جمعہ کو دہلی سے نینی تال پہنچ گئے۔ وہ اس دوران ملک کے کئی شہروں میں گئے۔ یہاں پہنچنے پر انھیں کورونا کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ انھیں ٹھہرنے کے لیے کسی بھی ہوٹل میں کمرہ نہیں ملا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دونوں شہر کے بی ڈی پانڈے ضلع اسپتال پہنچ گئے ۔اس واقعہ کے بعد اسپتال انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سکتہ میں آگئی ۔
![نینی تال گھومنے آئے دوغیر ملکی سیاحوں کو کیا گیا ہسپتال میں داخل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6485894_674_6485894_1584726600323.png)
معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر فزیشین ڈاکٹر ایم ایس دگتال ،ڈاکٹر انیرودھ گنگولا اور ڈاکٹر پریانش سریواستو کی ٹیم نے دونوں کی جانچ کی ۔انھوں نے بتایا کہ فی الحال دونوں میں کورونا علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔
انھیں اسپتال کے الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ان پر لگاتار نظر رکھی جارہی ہے ۔ڈاکٹر دگتال نے کہاکہ اعلی افسران کو بھی اطلاع دیدی گئی ہے ۔ساتھ ہی کورونا انفکشن کی تصدیق کے لیے ان کے نمونے ہلدوانی میں واقع سشیل تیواری اسپتال بھیج دیے گئے ہیں ۔رپورٹ آنے تک انھیں اسپتال میں رکھا جائیگا۔
یواین آئی