ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Hind on Joshi Math جمعیۃ علماء ہند نے جوشی مٹھ کے لوگوں کی مدد کے لیے حکومت سے اپیل کی - Jamiat Ulma Hind on Joshi Math

جمعیۃ علماء ہند اترپردیش کے قانونی مشیر مولانا کعب رشید نے کہا کہ اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ نہ صرف سیاحتی مقام ہے بلکہ آستھا، پوجا اور تپسیا کی جگہ بھی ہے۔ انہوں نے جوشی مٹھ کی پریشان عوام کی مدد کے لیے حکومت سے اپیل کی۔ Maulana Kaab Rashid

جمعیۃ علماء ہند نے جوشی مٹھ کے لوگوں سے حکومت کی مدد کے لیے اپیل کی ہے

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 1:31 PM IST

جمعیۃ علماء ہند نے جوشی مٹھ کے لوگوں کی مدد کیلئے حکومت سے اپیل کی

مرادآباد: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ حادثے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست اتراکھنڈ کو تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ اس مشکل وقت میں جوشی مٹھ کے متاثرہ لوگوں کو راحت مل سکے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے اس بیان کے بعد جمعیۃ علماء ہند اتر پردیش کے مشیر مولانا کعب رشید نے کہا کہ اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ نہ صرف سیاحتی مقام ہے بلکہ عقیدہ، عبادت اور تپسیا کی جگہ بھی ہے۔ جوشی مٹھ کے شہری جوشی مٹھ بچاؤ احتجاج کر کے حکومت اور انتظامیہ کو بتا رہے تھے کہ ترقی کے نام پر قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جوشی مٹھ کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

جوشی مٹھ کے لوگوں نے ہمیشہ حکومت کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جس طرح سے آپ ترقی کے نام پر یہاں قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے خوبصورتی کو ختم کر رہے اسی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ آفت آئی ہے لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی وہاں کے لوگوں کا کہنا ہیکہ حکومت ان کی مدد کرنے کے بجائے جن گھروں میں زیادہ دراڑیں آئی ہیں ان پر بلڈوزر چلانا چاہتی ہیں، جوشی مٹھ کے لوگوں نے گزشتہ حکومتوں سے بھی کہا تھا کہ وہ ترقی کے نام پر قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ مولانا کعب رشید نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے ہند مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آپ اسے ایک آفت کے طور پر لیں اور وہاں کے لوگوں کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں:Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ، مرکزی حکومت نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.