ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے مدارس کو ماڈرن بنانے کی کوشش، برقعہ پہننے کی شرط ختم

Modern Madrassas in Uttarakhand اتراکھنڈ کے مدارس میں تاریخی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس کے تحت جدید مدارس تیار کیے جائیں گے، جو اے پی جے عبدالکلام کے نام سے جانے جائیں گے۔ جدید مدارس میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری قائم کی جائے گی۔ آئی ٹی کے علاوہ سائنس اور ویدوں کی تعلیم وغیرہ بھی دی جائے گی۔

Modern Madrassas in Uttarakhand
اتراکھنڈ کے مدارس کو ماڈرن بنانے کی کوشش، برقعہ پہننے کی شرط ختم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 8:09 PM IST

دہرادون: اتراکھنڈ مدارس میں تبدیلیوں کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہے۔ گزشتہ ایک سال میں حکومت نے یکساں سول کوڈ پر آگے بڑھ کر اپنی بات رکھی ہے۔ اب اتراکھنڈ میں مدارس کو جدید بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اتراکھنڈ ملک بھر میں سرخیوں میں ہے۔

غور طلب ہو کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ، اتراکھنڈ کے مدارس میں دی جانے والی تعلیم میں بنیادی تبدیلی لا کر پورے ملک میں ایک مثال قائم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ اب مدارس کو عبدالکلام مدارس کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔ کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ تمام مدارس میں لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برقعہ کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔ مدارس میں آئی ٹی، سائنس اور انگریزی سمیت روزگار پر مبنی تعلیم بھی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر اس سمت میں اتراکھنڈ کے مدارس سے طلبہ کو انجینئر، ڈاکٹر اور سائنسدان بنانے کا کام کیا جائے گا۔ ریاست کے 415 مدارس میں سے 117 مدارس وقف بورڈ کے تحت ہیں۔ چار مدارس کو جدید بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہاں اکیڈمک اور فنانس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ مدارس کے نصاب میں سو فیصد تبدیلی کی جائے گی اور جدید نصاب کو رائج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے ڈریس کوڈ کو بھی لاگو کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین مفتی شمعون قاسمی نے کہا کہ ریاست میں 415 مدارس اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے تحت چل رہے ہیں۔ ان سب میں جدید تعلیمی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام مدارس میں اردو عربی تعلیم کے ساتھ ساتھ سنسکرت، وید اور یوگا کی تعلیم بھی دی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.